وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش شروع کردی
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش...
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش کرتےہوئے وکی پیڈیا اورسوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں۔
اس حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ویکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیاگیا،جو بھارتی لابی کی سازش ہے،میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ،اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی جانب گامزن ہوں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پرکان نہ دھرے جائیں۔
Read Comments
