وزیراعظم نےآئسولیشن اسپتال اور وبائی امراض کے مرکز کاافتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اسپتال اور وبائی...
شائع 09 جولائ 2020 12:19pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اسپتال اور وبائی امراض کے مرکز کاافتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اسپتال اور وبائی امراض کے مرکز کاافتتاح کردیا،250بستروں پرمشتمل اسپتال ریکارڈ 40دن میں تعمیرکیاگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کوآئسولیشن اسپتال کےبارےمیں بریفنگ دی گئی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چینی سفیر،وزیراطلاعات شبلی فراز اوروزیرمنصوبہ بندی اسدعمربھی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ موجود تھے۔

آئیسولیشن اسپتال کی تعمیر سے اسلام آبادکےاسپتالوں پرمریضوں کادباؤکم ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئیسولیشن اسپتال اینڈانفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹرکا افتتاح کرنے کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر بننا خوش آئند ہے،اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر بہترین اقدام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مشکل وقت میں اہم کام کئے،تمام اداروں کی محنت اور تعاون سےکورونا کا گراف نیچےجارہاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے وہ عید الاضحیٰ پراحتیاط کو نظرانداز نہ کریں،گزشتہ عید پر لا پرواہی کے باعث وائرس تیزی سےپھیلا،قوم سے اپیل ہے کہ وہ نہ ہو جو ہم نے گزشتہ عید پر کیا،عید الاضحیٰ پرقربانی سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں قوم سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کورونا وائرس کیسز میں کمی آرہی ہے،بےاحتیاطی کرنے پر وائرس پھر تیزی سے پھیل سکتا ہے،جس سے ہمارے اسپتالوں پر بوجھ پڑسکتا ہے،دیگر مماملک کے نسبت پاکستان میں اس وباء سے اموات کم ہوئیں۔

Read Comments