سندھ حکومت کا وفاق سے ریلوےپولیس کوصوبے کے حوالےکرنے کا مطالبہ

کراچی :سندھ حکومت نے وفاق سے ریلوےپولیس کوصوبے کے حوالےکرنے کا...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2020 12:51pm

کراچی :سندھ حکومت نے وفاق سے ریلوےپولیس کوصوبے کے حوالےکرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان سے ریلوے پولیس کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کہ بعد ریلوے پولیس سندھ حکومت کےماتحت ہونی چاہیئے،18ویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مضبوط کرنے سے ہی وفاق مضبوط ہوگا،وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلوے پولیس صوبائی حکومت کے حوالے کی جائے۔

صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار شیخ رشیداحمد ہیں۔

Read Comments