اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پی جاری کردئیے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ایس او پیز جاری کردئیے، ایس او پیز کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازم ہوگا، اسکول میں داخل ہوتے وقت بچوں اور اساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا۔
بچوں کو روزانہ ہاتھ دھونے کا پیغام دیا جائے گا، اسکولوں میں ہینڈ سینیٹائزر فراہم کیا جائے گا،روزانہ اسکول کھلنے سے پہلے جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15ستمبر سے یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا مشروط اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اپنی سفارشات این سی او سی میں لےکرگئے،تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کافیصلہ کیاگیا،حکومت تعلیمی اداروں سےمتعلق مزید مشاورت کرےگی،تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اگست کےپہلےیا تیسرے ہفتے اس معاملے پر ۔نظرثانی کریں گے،صحت کےمعاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔