سانحہ اے پی ایس ، سربمہر رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کردی گئی

سانحہ آرمی پبلک سکو ل انکوائری کمشین نے سر بمہر رپورٹ سپریم کورٹ...
شائع 09 جولائ 2020 10:44pm

سانحہ آرمی پبلک سکو ل انکوائری کمشین نے سر بمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی ۔

آرمی پبلک سکول انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۔

سانحہ اے پی ایس انکوائری کمیشن نے 3 ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی ۔ آرمی پبلک انکوائری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کر دی گئی ۔

فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن عمران اللہ کے مطابق کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ کمیشن نے 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات ریکارڈ کئے ۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا۔کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

Read Comments