کورونا کیسز میں اضافہ :راولپنڈی کے مزید 3 علاقے سیل

راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے مزید 3علاقے...
شائع 10 جولائ 2020 10:01am

راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے مزید 3علاقے سیل کردیئے گئے، ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی اور رینج روڈ کے علاقے کو سیل کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے سیل شہر کے 8 علاقوں کوآج ڈی سیل کر دیا جائے گا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور گھمبیر ہوتی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے 3 علاقوں کو سیل کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے 2علاقے بھی سیل ہیں۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی اور رینج روڈ شامل ہیں، یہاں تمام مارکیٹیں اور شاپس بند رہیں گی ،جنرل اسٹوراور گروسری شاپس صبح 9 بجے سے شام 7 تک ،دودھ، دہی، مٹن اور بیف شاپس صبح 7 سے شام 7 تک ، میڈیکل اسٹورز اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر،مورگاہ ، باڑہ مارکیٹ سمیت سیل کئے گئے 8 علاقوں کو آج ڈی سیل کر دیا جائے گا ۔

Read Comments