لاہورسمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
****لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔****
لاہور کے مضافاتی علاقوں میں لیسکو حکام کے دعوں کے برعکس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔
لیسکو کے زیر انتظام دیگر شہروں میں 4 اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے بھی تجاوز کر جانے کی اطلاعات ہیں، جس کی وجہ سی شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بلوں میں بھی عوام پر ظلم ڈھائے جارہےہیں ،جب لائٹ کم آتی ہے تو بل بھی کم ہونے چاہیئے ،لیکن ہو اس کے برعکس ہی رہا ہے۔
دوسری جانب لیسکو حکام کا دعوی ہے کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شٹ ڈائون اور ہائی لاسز والے فیڈرز پر معمول کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم لیسکو کے دعوں کے برعکس شہری بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ بار بار کی ٹرپنگ کی بھی شکایت کر رہے ہیں۔
