کراچی کے مختلف علاقوں میں10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا...
شائع 10 جولائ 2020 10:33am

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، وفاق سے 800میگا واٹ بجلی ملنے کے باوجودکے الیکٹرک نے شہرمیں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی،روزانہ10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔

اضافی فرنس آئل اور گیس ملنےکےباوجودکےالیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا،فنی خرابی اور لوڈمینجمنٹ کےنام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا۔

لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید،نارتھ کراچی،لیاری،کیماڑی،گلشن معمار ،ڈیفنس،گلستان جوہر،گلشن اقبال،کھارادر ،بلدیہ،ملیر،شاہ فیصل کالونی،سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق کے الیکٹرک کا بوسیدہ ترسیلی نظام اور پیداوار میں کمی شیڈنگ کی بنیادی وجہ ہےجس کا عذاب کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Read Comments