جاوید جعفری کے والد سید اشتیاق جعفری انتقال کرگئے

سال 2020 میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات دنیا سے ...
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2020 11:12pm

سال 2020 میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں، گزشتہ روز بھارتی فلموں میں مزاحیہ کرداروں سے مقبولیت حاصل کرنے والے معروف اداکار جگدیپ (سید اشتیاق احمد جعفری) بھی جہانِ فانی سے کوچ کرگئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ نے 70 ، 80 اور 90 کی دہائیوں میں بے شمار یادگار کردار نبھائے تاہم اُن کی جانب سے شہرہ آفاق فلم 'شعلے' میں نبھائے گئے کردار سورما بھوپالی کو بے پناہ شہرت ملی اور یہی کردار ان پہچان بن گیا۔

چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ اُن کے بیٹے جاوید جعفری اور نوید جعفری کو مقبول ٹی وی شو بوگی ووگی کے میزبانی سے شہرت حاصل ہوئی۔

Read Comments