ای او بی آئی ملازمین کےلئے سہولت کارڈ کا اجرا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور ای او بی آئی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے۔
شائع 10 جولائ 2020 06:33pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ای او بی آئی ملازمین کےلئے سہولت کارڈ کا اجراکردیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کہتے ہیں وزیراعظم کے وژن کے مطابق کم آمدن یافتہ طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان کہتے ہیں آٹے کی کم قیمت پر دستیابی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےلئے چیلنج بن گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور ای او بی آئی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت ای اوبی آئی کے پینشنرزکوپانچ ضروری ایشیا رعایتی نرخوں پرملیں گی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سہولت کارڈ کا اجرا وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کے مطابق ہے۔ای او بی آئی پینشنرزکوپانچ ایشا ءپر دس فیصد رعایت ملے گی۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ذولقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت 60 روپے اضافی کی منظوری دیدی۔آٹے کی کم قیمتوں پر دستابی یوٹیلیٹی اسٹورز کےلئے چیلنج بن گیا ہے۔

ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ سہولت کارڈ کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی۔اس رعایتی اسکیم میں شفافیت کویقینی بنایا جائے گا۔

Read Comments