'ایم ایل ون پر کام کا آغاز بڑی کامیابی ہوگی'
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون پر کام کا آغاز بڑی کامیابی ہوگی جس پر میں عمران خان اور آرمی چیف کا مشکور ہوں۔حادثات کی کمی کےلئے ایم ایل ون پروجیکٹ کی بہت اہمیت ہے۔ اس منصوبے کے تکمیل سے ریلوے حادثات ختم ہونگے۔یہ پراجیکٹ عمران خان کی حکومت کی طرف سے ریلوے میں انقلاب لائےگا۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کے اسٹرکچر کی تعمیر نو ہوگی۔اس منصوبے سے ایک لاکھ سےڈیڑھ لاکھ تک نوکریاں ملیں گی۔جس سےریلوے پرکوئی اثرنہیں ہوگا بلکہ یہ منصوبے کاحصہ ہے ۔اس پروجیکٹ میں 10فیصد انجینئرز چین سےجبکہ90فیصد انجینئرز پاکستانی ہوں گے۔ریلوے میں 50فیصد نوکریاں مزدور کے بیٹوں کو ملتی ہیں۔پنشن ریلوے کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس نے کل پانامہ سے بھی بڑا فیصلہ دیا ہے۔چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جارہا ہے۔اب فوری انصاف ملے گا اور دنیا بھر میں یہی سسٹم چل سکتا ہے ۔چیف جسٹس نے جو فیصلہ کیا اب نیب کو تاخیر کا کوئی بہانہ نہیں بچے گا 120دن میں 120عدالتیں سب گند ختم کردیں گی۔اگلے الیکشن میں صرف صاف شفاف لوگ ہی ہونگے۔
انہوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ جولائی کا مہنہی بہت اہم ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے۔جھاڑو پھرنے والا ہے ۔نیب کو مزید اختیارات دیئے جائیں تاکہ ملک سے ہر قسم کی کرپشن اورلاقانونیت کا خاتمہ ہوجائے۔
وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔اپوزیشن میں دم نہیں ،شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے جو میں کہوں گا وہی کریگا۔