وزیراعظم عمران خان اور سی ای او پی آئی اے کے درمیان ملاقات

ملاقات میں چیف ایگزیکٹو افیسر پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم کو یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ساتھ جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔
شائع 10 جولائ 2020 09:57pm

وزیراعظم عمران خان اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم کو پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے سے معلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو افیسر پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم کو یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ساتھ جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔

سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم کو پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے سے معلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افیسر پی آئی اے کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کی بہتری کےلئے ڈاکٹر عشرت حسین سے مشاورت کر کے ایک ہفتے میں فریم ورک پیش کریں۔

Read Comments