متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد...
شائع 11 جولائ 2020 01:02pm

متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔

دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔

مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کر لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Read Comments