کراچی میں کل سے لوڈشیڈنگ نہ ہونیکی امید
کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی امید کا اظہار کردیا گیا۔
وفاقی وزیراسد عمرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا آئندہ سال گرمیوں سے قبل پانچ سوپچاس میگاواٹ بجلی فراہم کردی جائے گی،سوئی سدرن بھی اضافی گیس دے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکی توقانون کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کے الیکٹرک سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا بہت سارے معاملات حل کردیئے ہیں اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔
اس موقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال شیڈول لوڈشیڈنگ ہوگی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی،کراچی میں بجلی کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے
گورنر سندھ کہتے ہیں اب کراچی کے عوام پریشان نہ ہوں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیر اسد عمر نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر جاری پی ٹی آئی دھرنا ختم کروادیا۔اس موقع پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے دھرنا دینے پر مسئلہ حل ہوا۔