چار سالہ بھتیجی پر تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا
لاہور میں گزشتہ روز سگی پھوپھی کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی...
لاہور میں گزشتہ روز سگی پھوپھی کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی چار سالہ مہک کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گزشتہ روز سگی پھوپھی کی جانب سے 4 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔
تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تشدد کا شکار 4 سالہ بچی مہک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے تشدد کا شکار بچی کا علاج شروع کردیا گیا ہے جبکہ بیورو میں موجود تشدد کا شکار بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جا رہی ہے۔
Read Comments