Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2020 09:00am

کراچی میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کےعلاقے عوامی کالونی میں پولیس اہلکارپرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا ،مقدمے میں اقدام قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاراصغرپرقاتلانہ حملے کے واقعےکامقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں درشتگردی اقدام قتل کی دفعات پر درج کیا گیا۔

حملے میں زخمی اہلکارکے بیان کے مطابق میں سرکاری پینٹ اور پرائیوٹ شرٹ میں لانڈھی دو سے تھانہ زمان ٹاؤن کی جانب نکلا، اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور ملزمان میرا ذاتی لائنس یافتہ اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعدباقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیاگیا ۔

Read Comments