غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت
محکمہ ریونیو سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کےخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ ریونیو نے غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔
محکمہ ریونیو نے اثاثہ جات کیس میں غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا ہے۔ غلام سرورخان، ان کی اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔
محکمہ ریونیو سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب کی جانب سے غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔
Read Comments