علی زیدی نےسندھ کےصوبائی وزیر کو منشیات فروش قرار دیدیا

علی زیدی نے تحریک انصاف کی سابق اور موجودہ پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ کیا وہ آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں؟
شائع 12 جولائ 2020 08:58pm

وفاقی وزیرعلی زیدی نے سندھ کے صوبائی وزیر کو منشیات فروش قرار دیدیا۔

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ صوبائی وزیر نے حقیقی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

علی زیدی نے عزیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا انہیں ڈر ہے کہ جے آئی ٹی میں سامنے آیا مافیا عزیر بلوچ کو قتل کرسکتا ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی سابق اور موجودہ پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ کیا وہ آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں؟

Read Comments