' حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے'
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے۔سرمایہ کار نئی پالیسی سے 31دسمبر تک زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم نے کہا کہ 31دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازاورچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم نے پریس کانفرنس کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے ۔سرمایہ کار نئی پالیسی سے 31دسمبر تک زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پالیسی کے تحت بنک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330ارب روپے کے قرضے دے سکیں گے ۔وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور غریب اور سفید پوش طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ مکان تعمیر کیے جائیں گے۔
چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹیننٹ جنرل انورعلی نے کہا کہ حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں فکسڈ ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے ۔31دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔
چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم نے کہاکہ 5مرلے کے مکان کی تعمیر کے لیے بنکوں سے 5فیصد منافع پر قرض مل سکے گا۔10مرلے کے مکان کی تعمیرکےلئے بنکوں سے 7فیصد منافع پر قرض لیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کےلئے قومی رابطہ کمیٹی بھی تشکی دی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدر نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرکاری اجازت نامے ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گے۔کچی آبادیوں میں نئے گھروں کی تعمیر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔