ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی شرمناک تصاویر وائرل

دنیا بھرمیں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020 08:07am

دنیا بھرمیں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے ، مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔

لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطو ں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔

اور اب اسی سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کی شرمناک تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جس پر ان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، مناہل ملک کہتی ہیں کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوں، شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے گولیاں کھاتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسا مزید ہوتا رہا تو میں اور گولیاں کھا لوں گی۔

یاد رہے رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو کی بہن اور ٹک ٹاک سٹار اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل می یا پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی تھی۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی بہن کی غلطی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہن سے انجانے میں غلطی ہوئی۔ سندھ اسمبلی کی لابی میں اقرا بھٹو نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کردیں۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے کے مہمانوں کو سندھ اسمبلی کی لابی میں ویڈیوز بنانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ۔

خیال رہے ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی چند ویڈیوز پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ ان میں سماجی اخلاقیات کا خیال نہیں رکھاجاتا اور فحاشی و عریانی پھیلائی جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک الزام مصر کی ایک ہائی پروفائل بیلی ڈانسر سیما المصری پر لگایا گیا جس کے بعد انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عدالت نے انہیں ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں فحاشی پھیلانے کے جرم میں تین سال قید اور 15ہزار پاونڈز جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

Read Comments