کیبل آپریٹرز کا دو گھنٹے کیلئے کیبل بند کرنیکا اعلان

کراچی میں کیبل آپریٹرز کو دو گھنٹے کیلئے کے الیکٹرک کیخلاف ...
شائع 13 جولائ 2020 07:11pm

کراچی میں کیبل آپریٹرز کو دو گھنٹے کیلئے کے الیکٹرک کیخلاف کیبلز احتجاجی طور پر بند کرنیکا اعلان کردیا۔

کراچی کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس کی ۔ نیوزکانفرنس میں خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی جاری ہے، کمشنرکراچی نے ہمارے مسائل سنے۔

خالدآرائیں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیبل کے تار کاٹ رہا ہے، کے الیکٹرک شہریوں کو اذیت دے رہا ہے۔

خالدآرائیں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے باوجود کیبلز کاٹ دی گئیں، کے الیکٹرک پورے میڈیا کو بند کرنا چاہتی ہے۔

خالدآرائیں کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے ہمیں کام کرنے دیں، کیبل آپریٹرز نے احتجاجی طورپر 2گھنٹے کیلئے کیبل سروس بند کرنے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ آج شام 7سے 9بجے تک کیبل سروس بند رہے گی۔

Read Comments