عاصم سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ گلوکار عاصم...
شائع 13 جولائ 2020 11:40pm

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے علاوہ اور کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر اور عاصم اظہر گزشتہ کافی عرصے سے ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے تھے اور ان کے مداح اس بات کا انتظار کررہے تھے کہ دونوں کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم ہانیہ نے عاصم کو اب صرف ایک دوست قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور عاصم صرف دوست ہیں اس کے علاوہ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے عاصم اظہر سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اب ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ہم صرف دوست ہیں اور جہاں تک تعلقات کی بات ہے تو دوستی کے علاوہ ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ نے جب سے یہ بات کہی ہے تو سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ہے اور ٹوئٹر پرعاصم اظہر اور ہانیہ عامر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں اور ہر جگہ ان ہی کی باتیں ہورہی ہیں۔

Read Comments