وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی...
شائع 15 جولائ 2020 09:27am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کام کی رفتار اورمعیار کا جائزہ لیں گے،دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ڈیم ہوگا۔

وزیراعظم آج دیامربھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے، عمران خان ڈیم کی تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیں گے۔

دیامر بھاشا ڈیم 4ہزار 500میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہوگا، ڈیم سے بجلی پیدا کرکے تیل کی مد میں سالانہ2.48ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ڈیم ہوگا، دیامر بھاشا ڈیم میں 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

ڈیم میں ذخیرہ پانی سے 64لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل استعمال بنایا جا سکے گا، ڈیم سے سالانہ 18ارب 10کروڑ یونٹ سستی بجلی بھی میسر آئے گی۔

Read Comments