Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 02:49pm

سندھ پولیس کے مزید 150اہلکار کورونا کا شکار ، تعداد2360ہوگئی

کراچی :سندھ پولیس کے مزید 150اہلکارکورونا وائر س کا شکار ہوگئے،جس کے بعد متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 2360 ہوگئی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس کے 2360 افسران اورجوان کوروناوائرس سےمتاثر ہوئے ہیں ،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 150 اہلکارکرونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

ترجمان کےمطابق کورونا کیخلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں ، شہید پولیس میں14 کاکراچی اور 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے ہے، اس وقت 1649 افسران اور جوان زیرعلاج ہیں ،695افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

Read Comments