Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 03:40pm

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15روز کی مزید توسیع

کوئٹہ :بلوچستان حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15روز کی مزید توسیع کردی۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں15روزکی مزید توسیع کی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

نوٹینکیش کے مطابق صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں30جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوروناپھیلنےکاخطرہ اب بھی موجودہے،سماجی فاصلےسمیت دیگر احتیاطی تدابیرپرپابندیاں برقراررہیں گی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج دوپہرختم ہوگئی تھی۔

Read Comments