Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 07:09pm

بجلی کی قیمت نہ بڑھا سکتے ہیں نہ کم، کے الیکڑک

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کے معاملے پرایوریج پرجاری کردہ بل صارفین کوجمع نہ کرانے کااعلان کیاتھا۔

مونس علوی نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ اپنی طرف سے نہ بڑھاسکتے ہیں نہ کم کرسکتے ہیں، کراچی کاٹیرف ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوور بلنگ کے فیصلے 99 فیصد کے الیکٹرک کے حق میں ہوتے ہیں۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ لاسس والے علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے دیگر علاقوں میں بھی کرنا پڑتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نان لاسس والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کرنے سے نقصان ہوتا ہے، لاسسز والے علاقوں میں بجلی دینے سے نقصان ہوتا ہے۔

Read Comments