Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2020 10:05pm

پی ٹی آئی ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت

پی ٹی آئی حکومت پر ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت ہونے کا الزام عائد کردیا گیا ۔

پی پی رہنما مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی، ان کی وجہ سے گندم کا بحران آسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر عمل نہ کراسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹرن لیکر پیٹرول کی قیمت بڑھا دی،شوگر مافیا کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس سے قبل پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے بھی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ گندم کا بحران پھر سر اٹھارہا ہے، گندم کے پی کے سے اسمگل ہورہی ہے،

بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا،تیل کی قیمت بڑھتے ہی تیل آگیا، کیا کسی ذمہ دار کیخلاف ایکشن ہوا۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ان لاڈلوں کیخلاف وزیراعظم ایکشن نہیں لیں گے، اس میں بھی پیپلزپارٹی کا قصور ہے؟

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں کہتے ہیں پہلے ایسے ہوا تھا، ہر معاملے کو سازش قرار دے دیتے ہیں۔

Read Comments