Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2020 09:41pm

کراچی : ایف آئی اے کارروائی ، را کا دہشتگرد گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران را کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کی ہے ۔ کارروائی میں "را" کا مبینہ دہشت گرد ظفر گرفتار ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم بم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،جس نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کلبھوشن جادیو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر گرفتار ہے اور اس نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کررکھا ہے ۔

Read Comments