اداکارہ سارہ خان نے اچانک منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان نے...
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2020 12:00am

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے اچانک منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

آج بدھ کی شام سارہ نے پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں انگوٹھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں کیپشن درج کی کہ 'میں نے ہاں کردی'۔

فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سارہ خان کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شادی اپنے والدین کی مرضی سے کریں گی اور جلد مداحوں کو سرپرائز دیں گی۔

Read Comments