امجد صابری شہید کی بیٹی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

دنیا بھر میں قوالی کے فن اور اپنی منفرد آواز کے ذریعے پہچان ...
شائع 17 جولائ 2020 12:47am

دنیا بھر میں قوالی کے فن اور اپنی منفرد آواز کے ذریعے پہچان بنانے والے امجد صابری شہید کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنے اکاؤنٹ بنائے اور بے حد کم عرصے میں اُن کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر حورین صابری کے فالوورز کی تعداد 55 ہزار کے قریب جبکہ ٹک ٹاک پر 51 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے والد کے ہمراہ بچپن میں لی گئی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

Blockquote

Read Comments