پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 259,999 ہوگئی ، 5,475افرادجاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد259,999ہوگئی جبکہ5,475افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار085نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ59ہزار999 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 17جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید598 نئے مریض سامنے آئےجبکہ10ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں 484،اسلام آباد میں52،آزاد کشمیر میں37 اورگلگت بلتستان میں کورونا کے25کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 8،اسلام آباد اور گلگت بلتستان ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ10ہزار068 ہوگئی جبکہ پنجاب میں89ہزار023افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں31ہزار489،اسلام آباد میں14ہزار454، بلوچستان میں11ہزار385 ،گلگت بلتستان میں1775اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1808کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید49مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5475ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2059افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 1922،خیبرپختونخوا میں 1124،اسلام آباد میں157،بلوچستان میں128اور آزاد کشمیر میں 46اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث39ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ70ہزار787 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,895مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,000 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 83ہزار 737مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار907کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار085افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ76ہزار090افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں،اس وقت 2 ہزار939 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں،جن میں سے ملک بھرکےاسپتالوں میں 323 مریض وینٹی لیٹرپرہیں اور مختلف اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے۔
