سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیس :خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف...
شائع 17 جولائ 2020 12:56pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوگئے، نیب کی3رکنی تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ آصف سے سوالات کئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کو نیب لاہور میں صبح11 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ صبح 10 بجے ہی پیش ہوگئے۔

نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ آصف سے کم و بیش 2گھنٹے تک انویسٹی گیشن (تحقیقات)کی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر فروخت کئے گئے پلاٹس بارے سوالات پوچھے گئے، ان سے زمین کی خریداری کیلئے استعمال کئے گئے مالی وسائل کے ذرائع کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نیب کو زیادہ تر سوالوں کے جواب میں مطمئن نہیں کر سکے، لیگی رہنماء پر سوسائٹی کیلئے مختص کی گئی زمین سے زائد پلاٹ فروخت کرنے کا الزام ہے۔

خواجہ آصف نے مبینہ طور پر سوسائٹی کی 137 کنال زمین ناجائز طور پر فروخت کی اور عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کی منظوری لی۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نیب میں 3 جولائی کو بھی پیش ہوئے تھے،اس سے پہلے اس کیس میں ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی نیب لاہور میں پیش ہو چکے ہیں۔

Read Comments