وزیراعظم کی ایک بار پھر قوم سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کردی۔
کورونا وائرس بارے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ انسداد کورونا کیلئے مثبت رجحان کوبرقرار رکھنا ضروری ہے،ایس او پیز کونظراندازکیا گیا تو اسپتالوں میں گنجائش نہیں رہے گی،حکومتی احکامات پرسختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد جاری رکھیں اورعید الاضحیٰ کو سادگی کے ساتھ منائیں،گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں،انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔
قوم سےمیری اپیل ہےکہ اس مثبت رجحان کے تسلسل کیلئےحفاظتی تدابیر پرعملدرآمدجاری رکھے۔عیدالاضحیٰ کےموقع پرسادگی اپنائی جائےتاکہ عیدالفطر پر پیدا شدہ صورتحال سے بچاجاسکےجب ایس او پیز پسِ پشت ڈالےگئے، نتیجتاً اسپتال مریضوں سےبھرگئے۔ میں ایس او پیز کےسخت نفاذ کے احکامات صادر کررہا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے ،جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے تاہم بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اوراموات کی شرح کم ہوئی ہیں،جوہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اورایس او پیزپرعملدرآمد کا نتیجہ ہے۔
ہمارےبدقسمت ہمسائےبھارت کےبرعکس پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہےجہاں اسپتالوں خصوصاًانتہائی نگہداشت کےشعبہ جات میں کروناءکےمریضوں کی تعداداورشرحِ اموات کم ہوئی ہیں۔یہ مثبت رجحان جزوی بندشوں کی ہماری حکمت عملی اورعوام کیجانب سےحکومت کی تجویزکردہ حفاظتی تدابیر اپنانے کا ثمر ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2020
