بھارتی ایجنسی "را" سے تربیت یافتہ چھ دہشتگرد گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کالعدم تنظیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملےمیں ملوث ہے ۔
شائع 18 جولائ 2020 08:08pm

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔پولیس نےبھارتی ایجنسی "را" سےتربیت یافتہ چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے6دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔دہشتگردوں میں شیرخان، کریم بخش،دلشاد،موران خان،درخان،امیربخش شامل ہیں۔دہشتگردوں کےقبضےسےآوان بم، گرنیڈ، کلاشنکوف اوربارودی موادبرآمدکرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کالعدم تنظیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملےمیں ملوث ہے۔اسٹاک ایکسچینج پرحملے کامنصوبہ کمانڈربشیرزیب نے کی۔دہشتگردی میں بھارتی ایجنسی "را" کےملوث ہونےکےشواہدملے۔ دہشتگردوں کےساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔گرفتاردہشتگرد"را"سےتربیت یافتہ ہیں۔دہشتگردحساس مقامات کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔

Read Comments