وزیراعظم کا پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پربرہمی کا اظہار

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن ختم کرنے کےلئےٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
شائع 18 جولائ 2020 09:48pm

پنجاب میں جاری کرپشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے بھرپور اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن سے متعلق میانوالی سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع سے بہت کچھ پتہ چلا ہے۔پنجاب میں نچلی سطح پر کرپشن ختم ابھی تک نہ ہو سکی۔ادارے کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن ختم کرنے کےلئےٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نےکہابجلی سےمحروم علاقوں کو فوری بجلی فراہم کی جائے۔وفاق اور صوبے مل کر بجلی کی فراہمی پر کام کریں تاکہ بچے پڑھائی کرسکیں۔

Read Comments