سندھ حکومت کا پٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنےکافیصلہ

حکومت نے بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کےلئے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔
شائع 18 جولائ 2020 09:59pm

سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

حکومت نے بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کےلئے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔جلد اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

Read Comments