عیدالاضحیٰ پرایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،عثمان بزدار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کورونا وباء کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں،احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے،عوام کورونا وباء کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہا جا سکتا،عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی،جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے۔
