دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6لاکھ 4ہزار 819افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 6لاکھ 4ہزار 819 افراد کی جانیں لے لیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
دنیا کےبیشترممالک تاحال کورونا کی زد میں ہیں ،جہاں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2لاکھ 59ہزار 848کیسز سامنے آگئے، تعداد 1کروڑ 44لاکھ 22ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اموات بھی بڑھ کر 6لاکھ 4ہزار 819ہوگئیں۔
امریکا کے ساتھ ساتھ بھارت اوربرازیل میں کورونا کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، بھارت اوربرازیل میں وائرس کے وار تیز ہوگئے۔
بھارت میں 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 39ہزارسےزائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد متاثرین 10لاکھ 77ہزارجبکہ 540مزیداموات سے تعداد 26ہزار800سےتجاوزکرگئی۔
مہاراشٹرا میں 3لاکھ جبکہ ممبئی میں کیسزکی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ،بہار، گووا ،اتر پردیش ، کرناٹکا سمیت کئی ریاستوں میں تاحال لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
برازیل میں بھی کورونا کے یومیہ 30ہزارکیسزرپورٹ ہونے پرصورتحال سنگین ہے،20لاکھ 75 ہزار سےزائدافراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتیں 78ہزار800سے تجاوز کرگئیں،جوڑے نےکورونا سےبچنے کیلئے خلائی سوٹ زیب تن کیا۔
جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کے وارمیں شدت آنے لگی،اب تک 4948افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ وائرس کے 3لاکھ 50ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
