Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2020 11:18am

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

طارق ٹیڈی اپنی دو بیٹیوں جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے پاس ہیں کا خرچہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس پر لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ اسما نے کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر ان کی بیٹیوں کے اخراجات نہیں دے رہے ہیں اور وہ اکیلی اپنی بیٹیوں کی پرورش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

اداکار کی سابقہ اہلیہ نے کورٹ سے درخواست کی کہ ان کے سابقہ شوہر کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بچوں کے اخراجات دیں جس پر لاہورکی ایک فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

Read Comments