دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے برسرپیکار ہیں،کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت آج بھی موجود کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔
مودی سرکاراوربھارتی سیکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اورکٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے ۔
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں،1947میں آج ہی کے دن ہی سرینگرمیں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی لیکن 26 اکتوبر کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامیخواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کیا ۔
جس کےبعد وادی میں بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے کشمیریوں پر نہ رکنے والے ظلم وستم کی ابتدا ہوگئی ،ان 7دہائیوں میں 5لاکھ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ۔
کشمیری پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کریں گے۔
