کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،بارش ...
شائع 19 جولائ 2020 11:34am

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت مزید بوندا باندی کا امکان ہے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بارش ہوئی، گرومندر، لسبیلہ ، گلبہار ، ناظم آباد، پی آئی بی ،لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، سپرہائی ہائی وے ، نئی سبزی منڈی ، سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی جس کے بعد مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں تھیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی ۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو رات کے اوقات میں بھی بونداباندی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہرمیں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

Read Comments