آزادی کیلئے کشمیریوں کی غیرمشروط حمایت جاری رکھیں گے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آزادی کیلئے...
شائع 19 جولائ 2020 01:52pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آزادی کیلئے کشمیریوں کی غیرمشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر کے حقیقی نمائندوں نے آج ہی کے دن 1947کو پاکستان سے الحاق کی تاریخی قرار داد منظور کی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارتی ظلم وجبر اورغیرقانونی قبضےکے باوجود کشمیری عوام اپنےفیصلےپر کھڑے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔

Read Comments