وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا

لاہور:وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھرکو پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا...
شائع 19 جولائ 2020 02:47pm

لاہور:وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھرکو پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا،انہیں وزیربنانے پر شدیدمخالفت کی گئی تھی۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے،پنجاب کابینہ سے ایک اور وزیر کو فارغ کردیا گیا،اسد کھوکھر سے وزارت جنگلی حیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی،انہیں وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی،6ماہ تک اسدکھوکھر کو وزیر بننے کے باوجود محکمہ نہیں ملا تھا،چند ماہ پہلے ہی انہیں وزارت کا محکمہ ملا تھا تاہم اب اسد کھوکھر کو وزارت کے منصب سے ہٹادیاگیاہے ۔

اسد کھوکھر نےاپنے مؤقف میں کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ خوداستعفیٰ دیا ہے، وزارت کی مصروفیات میں حلقےکووقت نہیں دےپارہاتھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

Read Comments