ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے۔...
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2020 11:57pm

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار پانچ سو اناسی کیسز سامنے آئے، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ تریسٹھ ہزار چار سو چھیانوے ہوگئی۔

کورونا سے مزید چھیالیس افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو اڑسٹھ تک جاپہنچی۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد ترپن ہزار چھ سو باون ہے،اب تک دو لاکھ چار ہزار دو سو پچھتر افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بائیس ہزار پانچ سو انسٹھ ٹیسٹ کیے گئے، 24گھنٹے میں مزید46اموات ہوگئیں ، اور یہ مجموعی تعداد 5ہزار 568تک جاپہنچی ہے ۔

Read Comments