وزیراعظم کی زیرصدارت معیشت سے متعلق مختلف قائم تھنک ٹینک کا اجلاس

اجلاس میں جلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، ایکسپورٹس، ہاؤسنگ، احساس، این ایچ اے اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور بجٹ سے باہر دی جانے والی سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
شائع 20 جولائ 2020 08:17pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی معاونت اور ریلیف کی فراہمی ہے۔سبسڈی کی رقم مکمل طور پرشفاف طریقے سے نہ صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معیشت سے متعلق مختلف قائم تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں بجلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، ایکسپورٹس، ہاؤسنگ، احساس، این ایچ اے اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور بجٹ سے باہر دی جانے والی سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مختلف مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے تاکہ وہ ہر شعبے میں فراہم کی جانے والی سبسڈی کا جائزہ لیکر اس میں مزید بہتری اور اسکی افادیت بڑھانے کے لئے جامع سفارشات پیش کر سکے۔

وزیراعظم نے کورونا کی حالیہ صورتحال میں احساس پروگرام کی جانب سے ضرورتمندوں کو کیش ٹرانسفر کے پروگرام کی افادیت، پہنچ اور شفافیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور ضرورت مند افراد کو بجلی گیس ، یوٹیلٹی اسٹورز و دیگر سبسڈیز کی فراہمی کے حوالے سے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے بھی استفادہ کیا جائے۔

Read Comments