فیصل آباد:بارش سے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر7افراد جاں بحق

فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر...
شائع 21 جولائ 2020 09:07am

فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 7افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر فیصل آبادکےعلاقےعباس پورروڈ پربارش کےباعث مکان کی چھت گرنے سےملبے تلے دب کر7افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے سے متعلق کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments