پنجاب کے4شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:حکومت پنجاب نےصوبے کے 4شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ...
شائع 21 جولائ 2020 10:15am

لاہور:حکومت پنجاب نےصوبے کے 4شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔

محکمہ صحت نے راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ تھری، وارڈ 3،وارڈ 8اور یو سی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں جبکہ گوجرانوالا میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی جبکہ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔

Read Comments