کراچی اور گردونواح میں آج چاند نظر آجائے گا،فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی،کراچی اورگرد ونواح میں آج چاند نظر آجائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر پہلے ہی عید الاضحیٰ کے چاند کی خبر دے دی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ذُوالحجہ1441ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات10بج کر 33منٹ پر چاندکی پیدائش ہوچکی ہے۔
ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے. آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا، ہاں اگر بادل ہیں Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں بالکل صحیح مقام دیکھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2020
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگردونواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ اگر بادل ہیں تو Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھ لیں۔
