تربت بازار میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق

تربت بازار میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص...
شائع 21 جولائ 2020 12:07pm

تربت بازار میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔

تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ،جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اوردھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےجبکہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Read Comments