کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار
کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں پڑنےوالی پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
کراچی میں رم جھم برسات،کہیں پھوار تو کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی ،شہر میں رات سے ہی گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈالے اور ہلکی بارش ہوئی،گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں نےسکون کا سانس لیا،صبح سے پڑنے والی پھوار سے موسم مزید سہاناہوا تو ہر چہرہ کھل اٹھا۔
کراچی کےضلعی وسطی کے علاوہ اورنگی ٹاون،شارع فیصل،طارق روڈ، ایئرپورٹ اور صدر میں بھی وقفے وقفے سے بونداباندی سے سڑکیں بھیگ گئیں۔
بعض علاقوں میں سڑک پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کے گرنےکے واقعات بھی ہوئے۔
محکمہ موسمیات نے آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،گرمی سے ستائے شہریوں نے مون سون کی بارش کے بعد خوشگوار موسم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
